ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے جا رہے تھے تو راستے میں ان کی نظر ایک شخص پر پڑی، جو مسلسل رو رہا تھا۔ اس شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے سنگین گناہ اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کے خوف کے بارے میں بتایا اور ان سے رسول اللہ ﷺ کے پاس سفارش کرنے کی درخواست کی۔
جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس شخص کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا "یا علی آپ کیوں رو رہے ہو؟" حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا "یا رسول اللہ! میں راستے میں اس شخص کی حالت دیکھ کر رقتا گیا۔" رسول اللہ ﷺ نے پوچھا وہ شخص کہاں ہے؟ حضرت علی نے عرض کیا "وہ باہر کھڑا ہے۔"
رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کو اندر آنے کی اجازت دی۔ وہ شخص آپ ﷺ کے سامنے پیش ہوا اور اتنا رویا کہ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا "اے نوجوان! کیا ہوا ہے؟ تم اتنا کیوں رو رہے ہو؟" اس نے بتایا "یا رسول اللہ! مجھ سے بہت ہی بڑا گناہ ہو گیا ہے۔"
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "مجھے یہ بتاؤ کہ تیرا گناہ بڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بڑی ہے؟" اس شخص نے کہا "یا رسول اللہ! میرا گناہ بڑا ہے۔" پھر آپ ﷺ نے فرمایا "کیا تیرا گناہ بڑا ہے کہ خدا کی قدرت بڑی ہے؟" اس نے عرض کیا "یا رسول اللہ! میرا گناہ بڑا ہے۔"
رسول اللہ ﷺ نے پوچھا "کیا تو نے شرک کا ارتکاب کیا ہے؟" اس نے کہا "یا رسول اللہ! میں نے شرک نہیں کیا۔" آپ ﷺ نے فرمایا "کیا تو نے کسی بندے کو قتل کیا ہے؟" اس نے جواب دیا "نہیں! میں نے کسی کو نہیں مارا۔"
پھر آپ ﷺ نے پوچھا "تو نے ایسا کون سا گناہ کیا ہے کہ تو اتنا زیادہ رو رہا ہے؟" اس نے بتایا "یا رسول اللہ! کچھ سالوں سے میں کفن چوری کر رہا تھا اور ان کو فروخت کرکے اپنا پیٹ پال رہا تھا۔ کچھ دن پہلے ایک لڑکی دفن کی گئی۔ میں نے اس کا کفن اتارا اور شیطان نے مجھے غلط راہ پر ڈال دیا۔ میں نے اس لڑکی کے ساتھ زنا کیا۔ جب میں زنا کر کے اٹھا تو مجھے لڑکی کی آواز سنائی دی جیسے وہ بول رہی تھی 'اے بدبخت! تو نے مجھے مردوں کے سامنے ننگا کیا۔ قیامت کے دن تو بھی بدکاروں میں شامل ہوگا اور اللہ تجھے بھی سب کے سامنے ننگا کرے گا۔'"
اس نے کہا "اس لڑکی کی آواز کا مجھ پر ایسا اثر ہوا ہے کہ مجھے اب اللہ تعالیٰ کا غضب محسوس ہوتا ہے۔ میں خدا کی سزا کے خوف میں ہوں۔" جب رسول اللہ ﷺ نے اس کا قصہ سنا تو آپ ﷺ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔ انہوں نے فرمایا "تو نے واقعی بہت ہی بڑا گناہ کیا ہے۔"
**جب آپ ﷺ کے منہ سے یہ الفاظ نکلے تو وہ شخص باہر نکل گیا
اردو کہانی، اسلامی کہانی، معافی، توبہ، رحمت، اللہ، رسول اللہ ﷺ، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ، گناہ، بخشش، امید
0 Comments